بھارت نے عدنان صدیقی اور سجل علی کو ویزے جاری کر دیے

پاکستانی اداکاروں عدنان صدیقی اور سجل علی پاکستانی اداکاروں عدنان صدیقی اور سجل علی

بھارت سرکار نے بالاخر ایک طویل انتظار کے بعد پاکستانی اداکاروں عدنان صدیقی اور سجل علی کو ویزے جاری کردیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سجل علی اور عدنان صدیقی سری دیوی کی فلم ’’موم‘‘ میں کام کررہے ہیں ۔ جس میں سجل نے سری دیوی کی بیٹی اور عدنان نے داماد کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم کی شوٹنگ تقریبا ًمکمل ہوچکی تھی تاہم لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باعث اختتامی سین فلمانا باقی تھے کہ کام رک گیا ۔ تاہم اب چار ماہ بعد دونوں آرٹسٹوں کو ویزا جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد امید ہے کہ دونوں اپنا بقیہ کام مکمل کرانے جلد ہی بھارت روانہ ہوجائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’موم‘‘ اس سال مئی میں ریلیز کیے جانے کی توقع ہے ۔

install suchtv android app on google app store