جنید جمشید کو خراج عقیدت: ویڈیو کئی ممالک میں بلاک

سلمان احمد, جنید جمشید سلمان احمد, جنید جمشید

معروف گلوکار سلمان احمد کی جانب سے شوبز کو خیرباد کہہ کر اپنی زندگی اسلام کے لیے وقف کردینے والے جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کرنے لیے بنائی جانے والی شارٹ فلم ' خواب' کو متعدد ممالک میں یوٹیوب پر بلاک کردیا گیا۔

جنید جمشید کے ساتھ وائٹل سائنز کا حصہ بننے والے سلمان احمد کا کہنا تھا کہ اس شارٹ فلم کو 'بھارت کے یونیورسل میڈیا گروپ کے ساتھ کاپی رائٹس کے تنازعے پر بلاک کیا گیا جس کے پاس خواب میں شامل گانے دور کے حقوق ہیں'۔

انہوں نے بتایا 'جنون کے سلور جوبلی مکمل ہونے پر تیار کیے جانے والے نئے البم دور (جس میں دور اور خواب دونوں گانے شامل ہیں) کا لائسنس یونیورسل میوزک کے پاس ہے، مجھے معلوم ہوا ہے کہ بھارت، برطانیہ اور یو اے ای میں یوٹیوب پر اس فلم کو یونیورسل نے بلاک کرایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگر امریکن ویڈیو ہوسٹنگ سروس ویوو اسے اپ لوڈ کرنے کے لیے تیار ہوئی، تو ویڈیو کو اپ لوڈ ہونے میں چار ہفتے چاہئے ہوں گے، جو کہ اس گانے اور ویڈیو کو ختم کردے گی'۔

سلمان احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے دنیا بھر میں یونیورسل میڈیا کے معاہدے پر دستخط کیے مگر پاکستان میں جنون کے مواد کے حقوق محفوظ رکھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ البم دور ویوو پر موجود ہے مگر خواب نہیں، جس میں موجود گانے نے اس شارٹ فلم تک رسائی متعدد ممالک کو ناممکن بنا دیا ہے۔

یوٹیوب پر بلاک ہونے کے باوجود یہ خراج عقیدت پیش کرنے والی فلم انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی۔

سلمان احمد نے بتایا کہ بلاک ہونے کے باوجود اس فلم کو لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں بتایا ' خواب نے ریلیز کے بعد تین دن سے بھی کم وقت میں دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے دلوں کو چھولیا حالانکہ یہ یوٹیوب پر بلاک ہوچکی ہے'۔

install suchtv android app on google app store