کراچی میں چار روزہ عالمی اردو کانفرنس جاری

کراچی میں چار روزہ عالمی اردو کانفرنس جاری کراچی میں چار روزہ عالمی اردو کانفرنس جاری

نویں عالمی اردو کانفرنس کا آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری ہے۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے مندوبین شریک ہیں۔ یہ کانفرنس 4 دسمبر تک آرٹس کونسل میں جاری رہے گی۔

آرٹس کونسل کے جنرل سیکرٹری احمد شاہ کے مطابق 4 دن کے دوران 25 مختلف ادبی نشستوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ادب، زبان، تاریخ، فلم، ڈرامہ، تھیٹر اور موسیقی سمیت مختلف موضوعات پر اعلیٰ علمی شخصیات کی جانب سے مقالہ جات پیش کیے جائیں گے۔

رواں برس کانفرنس میں امریکا، برطانیہ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، جرمنی، ڈنمارک، فن لینڈ اور مصر سے تعلق رکھنے والے اردو ادیب شریک ہیں البتہ اس سال بھارت سے کسی نے شرکت نہیں کی۔

احمد شاہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی ادیبوں کو ویزے جاری کیے گئے تاہم بھارتی وزیر اعظم مودی کی انتہا پسندی کے باعث بھارتی ادیب کانفرنس میں شرکت سے گریزاں نظر آئے۔

کانفرنس میں ایک تھیٹر گروپ مشتاق احمد یوسفی کی کہانی ’حویلی‘ کو پیش کرے گا جبکہ کانفرنس کے آخری سیشن سے قبل انور مقصود شائقین کو ’خدا حافظ‘ نامی شو سے محظوظ کریں گے۔

install suchtv android app on google app store