عینک والا جن کی بل بتوڑی: یہ معروف اداکارہ آج کس حال میں ہے

پاکستانیوں کی کثیر تعداد ”عینک والا جن“ ڈراما دیکھ کر بڑی ہوئی ہے لیکن اس ڈرامے میں کام کرنے والے فنکاروں کا آج کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

گزشتہ دنوں میڈیا کے ذریعے ڈرامے میں کام کرنے والے ”زکوٹا جن“ کی کسمپرسانہ زندگی کے حالات سب کے سامنے آئے لیکن بہت سے لوگوں کیلئے یہ بات بھی انتہائی باعث حیرت ہوگی کہ ڈرامے کی ”بل بتوڑی“ کا بھی کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

نجی ٹی وی نے عینک والا جن ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکاہ نصرت آرا عرف بل بتوڑی کو ڈھونڈ نکالا اور اس کے حالات زندگی عوام کے سامنے رکھے۔

دوران انٹرویو جب اینکر نے بل بتوڑی سے حال چال پوچھا تو ماضی کی اداکارہ کے پاس اپنا حال بتانے کو الفاظ نہیں تھے اور اس نے رورو کر صرف اتنا ہی کہا کہ ”میری نظر کمزور ہوگئی ہے“

۔ بل بتوڑی نے اینکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ” شکر ہے کہ آپ میرے پاس آئے ہیں حالانکہ مجھے تو یہی لگتا تھا کہ اب کوئی بھی نہیں آئے گا“۔

انٹرویو کے دوران بل بتوڑی شکوہ کناں نظر آئیں اور کہا کہ انہیں پی ٹی وی سے کوئی امداد نہیں ملی ۔ حکومت نے ہر مہینے 10 ہزار روپے کی امداد کا کہا تھا لیکن ہر چار پانچ مہینے کے بعد 16 ہزار روپے کا چیک ملتا ہے ، یہ شوبز کا المیہ ہے کہ جو سامنے ہے وہ اپنا ہے اور جو بعد میں ہے وہ سپنا ہے۔

install suchtv android app on google app store