فنکاروں پر پابندیاں اور دھمکیاں تکلیف دہ ہیں، نصیرالدین شاہ انتہا پسند ہندوؤں پربرس پڑے

بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ

بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے فلمسازوں اورسینیما مالکان کو دھمکیاں دینے پر انتہاپسند ہندووں کی تنظیم مہاراشٹرا نو نیرمان سینا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے شدت پسند ہندووں کی جانب سے دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ فلمساز اورفلمی صنعت انتہاپسندوں کے لیے ایک آسان ہدف ہے۔ انھوں نے کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کی حمایت کی۔

پاکستان اوربھارت کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع نہیں ہوئے، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے لیے سرحدیں بند نہیں کیں، ایسے میں فنکاروں کو دھمکیاں دینا اور ان پر پابندی لگانا تکلیف دہ امر ہے۔

install suchtv android app on google app store