قرۃ العین بلوچ نے بالی ووڈ میں بھی آواز کا جادو جگا دیا

پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ

پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی نئی آنے والی فلم ’’پنک‘‘ کے لیے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

پاکستان کے معروف گلوکاروں کی آوازوں کا جادو بھارتی فلم نگری میں سر چڑھ کر بول رہا ہے اوربڑی بڑی فلموں میں راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم سمیت کئی نامورگلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے لیکن اب ایک اور معروف پاکستانی گلوکارہ نے بھارتی فلم نگری میں سروں کا رنگھ بکھیرا ہے۔

قرۃ العین بلوچ نے بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی فلم ’’پنک‘‘ کے لیے ’’کاری کاری‘‘گیت گایا ہے جو کہ ان کا کسی بھی بھارتی فلم کے لیے پہلا گیت ہے جب کہ گزشتہ دنوں میوزک کمپنی ٹائمز میوزک نے ان کی آواز کے گیت کوریلیز کردیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور یوٹیوب پر گیت کو ایک دن میں 10 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن کی فلم ’’پنک‘‘16 ستمبر کونمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store