فواد خان نئی فلم میں دپیکا پڈوکون کے مقابل جلو گر ہونگے

فواد خان نئی فلم میں دپیکا پڈوکون کے مقابل جلو گر ہونگے فواد خان نئی فلم میں دپیکا پڈوکون کے مقابل جلو گر ہونگے

پاکستانی اداکار فواد خان کا بالی وڈ میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اداکار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم میں فواد خان مہاراجہ بنیں گے۔ مہارانی کا کردار دپیکا پڈوکون نبھائیں گی۔

پاکستانی اداکار فواد خان بالی وڈ پر چھا گئے اب دپیکا کے مقابل جلو گر ہونگے۔ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم میں فواد خان تیرہویں صدی کے راجہ راول رتن سنگھ کا کردار نبھائیں گے جبکہ دپیکا پڈکون ان کی رانی پدماوتی بنیں گی۔ فلم میں رنویر سنگھ علاؤ الدین خلجی کے روپ میں نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس تاریخی فلم کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہو گا۔

install suchtv android app on google app store