گلوکار عاطف اسلم کو دیکھ کر مداح بے قابو، کنسرٹ بدانتظامی کا شکار ہوگیا

پاکستان کے معروف پاپ گلوکار عاطف اسلم پاکستان کے معروف پاپ گلوکار عاطف اسلم

پاکستان کے معروف پاپ گلوکار عاطف اسلم کو دیکھ کر مداح بے قابو ہونے سے میوزک کنسرٹ بدانتظامی کا شکار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال میڈیکل کالج کے اوول گراؤنڈ میں طلبہ کے اعزاز میں گلوکار عاطف اسلم کا میوزیکل کنسرٹ رکھا گیا تھا تاہم جونہی عاطف اسلم سٹیج پر آئے تو شائقین انہیں دیکھ کر بے قابو ہوگئے اور تمام رکاوٹیں توڑ تے ہوئے سٹیج کے قریب جا پہنچے جس کی وجہ سے پروگرام میں شدید بدنظمی پیدا ہوگئی۔

شائقین کے سٹیج کے قریب آنے کے بعد کچھ دیر کیلئے کنسرٹ روکنا پڑا اور شائقین کو پیچھے ہٹنے کی درخواست کی گئی تاہم کوئی بھی اپنے پسندیدہ گلوکار سے دوری کا صدمہ برداشت کرنے کو تیار نہیں تھا جس کے سبب انتظامیہ کو ایسے ہی کنسرٹ کرانا پڑا۔

install suchtv android app on google app store