دی فاسٹ اینڈ دی فیورس پھر سے آرہی ہے

دی فاسٹ اینڈ دی فیورس فائل فوٹو دی فاسٹ اینڈ دی فیورس

آنجہانی اداکار پال واکر کے دیوانے ہوجائیں تیار، ان کی سوپر ڈوپر فلم دی فاسٹ اینڈ دی فیورس پھر سے سنیما گھروں میں سجنے والی ہے لیکن صرف ایک دن کے لیے۔

دو ہزار ایک میں فلم دی فاسٹ اینڈ دی فیورس نے تہلکا مچایا، خون گرماتی ریس تھی، دلوں کو دھڑکاتے مناظر تھے اور ساتھ ہی ایکشن کا تڑکا لگا تھا۔

اسی سوپر ڈوپر فلم کے سات حصے سنیما گھروں میں آچکے ہیں جس نے زبردست کمائی کی۔

پروڈکشن ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ بائیس جولائی کو ہونے جارہے ہیں فلم کو پندرہ برس مکمل، جبھی اسے پھر سے سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store