پی ٹی آئی نے فلم مالک پرپابندی چیلنج کر دی

پی ٹی آئی نے فلم مالک پرپابندی چیلنج کر دی فوٹوفائٗل

رہنما پاکستان تحریک انصاف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمحمود الرشید نے فلم ”مالک“ کی نمائش پر پابندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی ۔

محمود الرشید نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد سے وفاقی حکومت کو فلم پر پابندی کا اختیار نہیں ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ فلم میں موجودہ حالات کی عکاسی کی گئی ہے اس لیے عدالت پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے اس اقدام کا کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ مصنف اور ہدایتکار عاشر عظیم کی فلم ’’مالک ‘‘ پر پابندی وفاقی وزارتِ اطلاعات کی جانب سے لگائی گئی ہے جبکہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد سے صوبے اپنےسینسر بورڈز بنانے کے پابند ہیں۔

اٹھارہویں ترمیم کے بعد سندھ اور پنجاب سنسر بورڈزتشکیل دے چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store