اداکار غیور اختر کو مداحوں سے بچھڑے2سال بیت گئے

اداکار غیور اختر فائل فوٹو اداکار غیور اختر

ٹیلی وژن ، فلم اور تھیٹر کے ورسٹائل اداکار غیور اختر کو مداحوں سے بچھڑے دو سال بیت گئے مگر ان کا فن آج بھی زندہ ہے۔

غیور اختر نے ستر کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے آغاز کیا اور پھر پی ٹی وی کے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی پرفارمنس کے ذریعے ان کہانیوں کو لازوال بنا دیا۔

اسی کی دہائی کے مشہور کامیڈی ڈرامے ‘سونا چاندی’ کا کردار ‘او ہو ہو’ سب ہی کو یاد ہوگا، غیور کا یہ مخصوص انداز ڈرامے میں ان کے کردار کی پہچان بن گیا۔

غیور اختر کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔

install suchtv android app on google app store