نندتا داس کی پاکستان آنے سے معذرت

ہندوستان کی مشہور رضاکار اور اداکارہ نندتا داس فائل فوٹو ہندوستان کی مشہور رضاکار اور اداکارہ نندتا داس

ہندوستان کی مشہور رضاکار اور اداکارہ نندتا داس نے خرابیِ صحت کی وجہ سے کراچی لٹریچر فیسٹیول میں شرکت سے معذرت کر لی۔

جمعہ کو شروع ہونے والے فیسٹیول سے ایک روز قبل نندتا نے بتایا کہ وہ پاکستان نہیں آ سکیں گی۔

نندتا نے واضح کیا کہ ان کی عدم شرکت کی وجہ انوپم کھیر کے ویزہ معاملے سے ہرگز نہیں۔

خیال رہے کہ بولی وڈ اداکار انوپم نے الزام لگایا تھا کہ پاکستان نے انہیں فیسٹیول میں شرکت کیلئے ویزہ جاری نہیں کیا۔

نندتا کے مطابق، وہ کل سے بیمار ہیں اور بدقسمتی سے کراچی آنے سے قاصر ہوں گی۔

’میں منتظمین کو مایوس کرنے پر بہت افسردہ ہوں لیکن صورتحال میرے کنٹرول سے سے باہر ہے۔ میں نے اسکائپ کے ذریعے شرکت کی پیش کش کی تھی‘۔

انہوں نے بتایا کہ اگر پاکستان بیوروکریسی نے انوپم کھیر کو ویزہ جاری کرنے میں رکاوٹ ڈالی بھی ہے تو وہ اس مسئلہ کو دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات مضبوط کرنے کی حقیقی کوششوں سے الگ رکھیں گی۔

انوپم کھیر نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے ویزہ کیلئے درکار این او سی جاری نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ویزہ نہیں دیا گیا۔

نندتا او ر انوپم کے علاوہ انڈیا سے رضاکار لکشمی تریپاٹھی اور صحافی برکھا دت بھی فیسٹیول میں مدعو ہیں ۔

install suchtv android app on google app store