بینک البرکہ نے برج بینک خرید لیا

البرکہ بینک البرکہ بینک

پاکستان میں اسلامی بینکاری کی سہولت فراہم کرنے والے دو بینکوں البرکہ بینک اور برج بینک نے انضمام کا اعلان کیا ہے۔

البرکہ بینک کی ویب سائٹ پر کیے گئے اعلان کے مطابق یکم نومبر سے برج بینک کو البرکہ پاکستان میں ضم کر دیا جائے گا جس کے بعد البرکہ بینک کا نیٹ ورک 100 شہروں تک پہنچ جائے گا جب کہ اس کی شاخوں کی تعداد 224 ہو جائے گی ۔

برج بینک کی اس وقت 74 شاخیں موجود ہیں جب کہ اس کے ڈپازٹس کی مالیت 20 ارب روپے سے زائد ہے جو کہ اب یکم نومبر سے البرکہ بینک کی ملکیت ہوں گے۔

اس انضمام کے بعد البرکہ بینک کے ڈپازٹس کی مالیت 110 ارب روپے سے بھی بڑھ جائے گی۔

یاد رہے کہ برج بینک 2007 میں داؤد اسلامک بینک کے نام سے شروع ہوا تھا لیکن بعد ازاں اس کا نام تبدیل کر دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store