اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 روپے کا نیا سکہ جاری کرنے کا اعلان کر دیا

 10 روپے مالیت کا نیا سکہ 10 روپے مالیت کا نیا سکہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان پیر 24 اکتوبر 2016 کو 10 روپے مالیت کا نیا سکہ جاری کرے گا جس کی منظوری وفاقی حکومت پہلے ہی 17 جولائی کو دے چکی ہے۔

یہ نیا سکہ زرد رنگ کا ہوگا جبکہ اس کا وزن 5.50 گرام اور قطر 25.5ملی میٹر ہے۔

سکے کے ایک جانب روایتی ہلال اور ستارہ موجود ہے جبکہ چاند اور تارے کے اوپر ’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ اردو میں درج ہے۔

چاند کے نیچے اور گندم کی دو ڈالیوں کے درمیان سکے کے جاری ہونے کا سال درج ہے۔

سکے کے دوسری رخ پر شاہ فیصل مسجد کی تصویر کو کندہ کیا گیا ہے جس کے اوپر فاختائیں اڑتی دکھائی دے رہی ہیں۔

مسجد کے عکس کے نیچے واضح الفاظ میں 10 کا ہندسہ درج ہے جبکہ سکے کے نچلے جانب اردو میں ’10 روپیہ‘ لکھا گیا ہے۔

معروف کلٹر رفیق کسباتی نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوگا کہ حکومت 10 روپے مالیت کے سکے جاری کرے گی البتہ اس سے قبل 10 روپے کے یادگاری سکے جاری کیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آخری بار حکومت نے چین کی 60 ویں یوم آزادی کے موقع پر اکتوبر 2009 میں چینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 10 روپے مالیت کے یادگاری سکے جاری کیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اسی طرح بے نظیر بھٹو کی پہلی برسی، 2003 میں محترمہ فاطمہ جناح کی 110 ویں سالگرہ اور اگست 1998 میں پاکستانی سینیٹ کے 25 سال مکمل ہونے پر اگست 1998 میں 10 روپے کے یادگاری سکے جاری کیے گئے تھے‘۔

install suchtv android app on google app store