جنوبی پنجاب میں آم کا گودا نکالنے ک اپلانٹ

جنوبی پنجاب میں آم کا گودا نکالنے ک اپلانٹ جنوبی پنجاب میں آم کا گودا نکالنے ک اپلانٹ

مینگو پلب پلانٹ سے سالانہ لاکھوں من گودا نکالا جاتا ہےجسے مختلف مشروبات میں استعمال کرکے لوگ سال بھر آموں کے ذائقے کا لطف اُٹھاتے ہیں۔

پاکستان میں آم کاسیزن ان دنوں زوروں پر ہے۔ تام آف سیزن میں بھی آم کا مزہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے جنوبی پنجاب کا واحد پلانٹ بڑی تعداد میں پلب اکھٹا کرتا ہے۔آم کےکاشت کار یہاں آم فروخت کرتے ہیں جس کا گودا یعنی پلب مختلف مراحل سے گزار کرمحفوظ کرلیاجاتاہے۔

پلب کا ایک بیگ دوسو کلو گرام کا ہوتا ہے اور سالانہ تین لاکھ من پلب نکال کر پچاس ہزار من ایکسپورٹ کیا جاتا ہے اورباقی ملکی ضرورت میں استعمال ہوتا ہے۔یہ پلب تیار ہونے کے بعد دو سال تک کارآمد بھی ہوتا ہے اور اس کا ذائقہ بھی بے مثال رہتا ہے۔

پلب پلانٹ سے جنوبی پنجاب کے کاشت کاروں کو بہت فائدہ پہنچا ہے اوراس طرح کے مزید پلانٹ روزگار میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store