بجٹ میں پارلیمنٹ کے اخراجات میں 80 کروڑ روپے اضافے کی تجویز

 پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد فائل فوٹو پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد

آئندہ بجٹ میں ارکان پارلیمنٹ پر کروڑوں کی نوازشات کا امکان ہے۔ تنخواہوں میں کئی گنا اضافے کے علاوہ اسپیکر اور اپوزیشن لیڈر آفسز کا بجٹ بھی بڑھانے کی تجاویز ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں پارلیمنٹ کے اخراجات میں 87 کروڑ روپے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے بجٹ میں 60 کروڑ، سینیٹ کے بجٹ میں 27 کروڑ روپے کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں کیلئے فنڈز بڑھا کر ایک ارب 25 کروڑ روپے، سینیٹرز کی تنخواہوں کیلئے 34 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

 اسپیکر آفس کیلئے چار کروڑ، ڈپٹی اسپیکر کے فنڈز میں 70 لاکھ روپے کا اضافہ متوقع ہے۔

اپوزیشن لیڈر آفس کا بجٹ بڑھا کر 1 کروڑ 50 لاکھ کرنے کی تجویز ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی سربراہی والی کشمیر کمیٹی کیلئے بھی 6 کروڑ سے زیاده مختص کئے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store