بجٹ میں عوام پر 150 ارب روپے کے ٹیکسز کا بوجھ

بجٹ فائل فوٹو بجٹ

آنے والا بجٹ ترقی کی سوچ کا حامل ہو گا یا عوام پر بوجھ بنے گا، نئے بجٹ میں عوام پر مجموعی طور پر ڈیڑھ سو ارب روپے سے زائد کے ٹیکسز لگائے جائیں گے۔

یکم دسمبر 2015ء کو پیش کیا جانے والا منی بجٹ بھی آئندہ بجٹ میں ضم ہو گا، میک اپ کے سامان، موبائل فونز اور کھانے پینے کی اشیاء پر بھی ٹیکس لگے گا۔

بجٹ آ رہا ہے یا عوام پر ٹیکسوں کا انبار چڑھایا جا رہا ہے، نئے بجٹ میں 150 ارب روپے سے زائد کے ٹیکسز لگانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

رواں مالی سال کے منی بجٹ میں لگائے گئے 40 ارب روپے کے ٹیکس بھی نئے بجٹ کا حصہ ہوں گے یہی نہیں عوام پر 26 ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کا بوجھ بھی ڈالا جائے گا۔

صابن اور ٹوتھ پیسٹ جیسی بنیادی اشیاء ضروریہ ہوں یا پرتعیش اشیاء، ٹیکس سب پر لگے گا۔

امپورٹڈ دودھ، مکھن، خشک دودھ، امپورٹڈ مرغی، مچھلی، ٹن فروٹ اور زیتون پر بھی ڈیوٹی بڑھائی جا رہی ہے۔

گرم جیکٹس، کوٹس، جوتوں اور بیگز پر بھی مزید ٹیکس دینا پڑے گا۔ مہنگائی کا غم اگر دھوئیں میں اڑانا ہے تو سگریٹ پر بھی اضافی ایکسائز ڈیوٹی دینا ہو گی۔

install suchtv android app on google app store