آئندہ بجٹ میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے 100ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ

بجٹ فائل فوٹو بجٹ

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے خصوصی فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ نئے مالی سال کے بجٹ میں سو ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی طرح آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے سو ارب روپے مختص کئےگئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے مطابق اس رقم کو آئی ڈی پیز اور سیکیورٹی پر خرچ کیا جائے گا، جبکہ اس منصوبے کی حتمی منظوری وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل میں دی جائےگی۔

رواں مالی سال کے بجٹ میں دہشتگردی کے خلاف جنگی کیلئے مختص سو ارب روپے میں سے ابھی تک پینسٹھ ارب روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store