اوگرا نے کھاد کی کمپنیوں اور بجلی کے کارخانوں کا گیس ٹیرف تبدیل کردیا

اوگرا فاٰٗئل فوٹو اوگرا

اوگرا نے کھاد کی کمپنیوں اور بجلی کے کارخانوں کے لئے گیس ٹیرف تبدیل کردیاجبکہ ٹیرف کی تبدیلی کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

نیپرا کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گیس ٹیرف میں تبدیلی کے بعد کھاد بنانے والی کمپنیوں کو گیس ایک سو تئیس روپے اکتالیس پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کے نرخ پر ملے گی۔

اس سے قبل کھاد کمپنوں کودوسو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے گیس دی جارہی تھی۔حکام کے مطابق فیڈسٹاک گیس کی قیمت میں کمی یوریا کھاد کی قیمتوں کو عالمی سطح پر لانے کے لئے کی گئی ہے۔

ادھر بجلی پیدا کرنے والے سرکاری نجی اور کے الیکٹرک کے کارخانوں کے لئے گیس کا ٹیرف چھ سو روپے سے بڑھا کرچھ سو تیرہ روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کردیا گیا۔

اس کے علاوہ بجلی کے کارخانوں پر بیس ہزار روپے ماہانہ اضافی چارجز بھی لگائے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store