یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ

یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف دالوں کی قیمتوں میں اضافہ فائل فوٹو یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف دالوں کی قیمتوں میں اضافہ

یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف دالوں کی قیمتوں میں4سے40روپے فی کلوگرام تک اضافہ کردیاگیا ہے۔

زرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر چنے کی دال کی قیمت میں 34 روپے فی کلوجبکہ دال مسور کی قیمت میں 13 روپے فی کلو گرام اضافہ کردیاگیا ہے۔

علاوہ ازیں کالاچنا 30 روپے فی کلو مہنگاکردیاگیا ہے جبکہ سفیدچنے کی قیمت 115 روپے سے بڑھاکر 155 روپے کردی گئی ہے۔

ماش کی دھلی دال کی قیمت 275 روپے سے بڑھاکر 280 روپے فی کلوگرام کردی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store