نیپرا کا بجلی کی قیمت میں 3 روپے 84 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان

نیپرا کا بجلی کی قیمت میں 3 روپے 84 پیسے فی یونٹ  کمی کا اعلان فائل فوٹو

نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں تین روپے چوراسی پیسے جبکہ وزارت پانی وبجلی نے زرعی صارفین کے لئے تین روپے فی یونٹ کمی کردی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں تین روپےچوراسی پیسے فی یونٹ کمی کرنے کا اعلان کردیا، جبکہ اجلاس دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو رواں ماہ کے بلوں میں دیا جائے گا، تاہم تین سو سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین اور کے الیکٹرک پر کمی کا اطلاق نہیں ہوگا، جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی کمی کا فائدہ زرعی صارفین بھی نہیں اٹھا سکیں گے۔

دوسری جانب وزارت پانی و بجلی نے صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں تین روپے فی یونٹ کمی کر دی ہے۔

صنعتی صارفین کے لئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان وزیر اعظم نواز شریف نے کیا تھا، جبکہ کمی کا اطلاق یکم جنوری سے تمام کمپنیوں اور کے الیکٹرک کے صارفین پر ہو گا۔

install suchtv android app on google app store